اتحادیوں کا شور رنگ لایا ۔۔۔۔ اپنی حکومت قائم و دائم رکھنے کے لیے وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان

0
143

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی حکومت نے اتحادیوں سے رابطے تیزکردئیے۔وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنمائوں سے کہا ہے کہ اتحادیوں سے رابطے بڑھائے اور شکائتیں دور کی جائیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت اپنے اتحادیوں سے کئے گئے وعدے پورے کرنے کیلئے پرعزم ہے۔اس سلسلے میں حکومتی رابطہ کمیٹی اتحادیوں

سے ملاقاتیں کرکے ان کے تحفظات سے آگاہی حاصل کرکے ان کےتحفظات وزیر اعظم تک پہنچائے گی ۔رابطوں کا مقصد اتحادیوں کے مطالبات اور تحفظات کے بارے میں آگاہ رہنا ہے، ذرائع کاکہناہے کہ حکومتی رابطہ کمیٹی نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور بی این پی سے بھی ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here