بڑا سیاسی تہلکہ : مسلم لیگ (ق) نے تحریک انصاف کی انتہائی اہم وکٹ گرا دی ، عمران خان کو ہکا بکا کر ڈالنے والی خبر

0
139

لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ق)کے صدر شجاعت حسین اور اور سالک حسین ارکان قومی اسمبلی مونس الٰہی سے تحریک انصاف ایبٹ آباد کے رہنما سردار راشد ایڈووکیٹ نے انکی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی ،جس دوران انہوں نے اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ق)میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب ایک خبر

کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور ارکان قومی اسمبلی مونس الٰہی اور سالک حسین سے تحریک انصاف ایبٹ آباد کے رہنما سردار راشد ایڈووکیٹ نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سردار راشد ایڈووکیٹ نے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر صدر پاکستان مسلم لیگ کے پی کے محبوب اللہ جان، جنرل سیکرٹری وجیہہ الزمان، سابق ایم پی اے جاوید نسیم، پاکستان مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر یوسف خان ہوتی، سردار عادل حمیدسابق امیدوار صوبائی اسمبلی ہری پور، سردارفیصل حمید، سردار عاصم، ملک جمیل صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ، سید حامد شاہ سابق امیدوار قومی اسمبلی این اے 17 ہری پور، وقار تنولی بھی شامل تھے۔ جبکہ دوسری جا نب ایک خبر کے مطابق نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ کے تحت گھر حاصل کرنے کیلئے نادرا کو 19 لاکھ 18ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو گئیں جبکہ رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں ابھی 10 دن باقی ہیں۔ترجمان کے مطابق رجسٹریشن کرانے والوں میں5515خواجہ سراء،184355افراد کا تعلق کچی آبادی،34654ہزار سے زائد بیوہ اور9325مطلقہ خواتین ، 715473 افراد کا تعلق مزدور طبقے سے ہے جنہوں نے اپنا گھر کے حصول کیلئے رجسٹریشن کرائی ہے۔نادرا کے ترجمان کا کہنا تھا کہ درخواست فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ ایک مہینہ توسیع کے بعد 15 دسمبر 2019 مقرر کی گئی ہے اور اس ضمن میں اپنا گھر حاصل کرنے کے لیے ملک بھر میں بڑی تعداد میں درخواستیں جمع کرانے کا عمل جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد وزیراعظم پاکستان کے وژن کو عملی جامہ پہنانا ہے جس کے تحت غریب، نادار اور مستحق لوگوں کو اپنا گھر آسان قسطوں پر فراہم کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here