عدنان سمیع نے پاکستانی بن کر ایسا کیا کردیا کہ ہندوستانی سرکار نے ان پر بھاری جرمانہ کردیا

0
125

عدنان سمیع کو بھارت سرکار سے بھاری جرمانی کیا گیا عدنان سمیع کو ممبئی میں ایک جائیداد کی خرید پر بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑا کیوں کہ تب وہ پاکستانی شہریت رکھتے تھے
عدنان سمیع کو جنوری 2016 میں بھارتی شہریت ملی اور تب سے وہ وہاں رہائش پزیر ہیں بروز منگل فارن ایکسچینج مینجمنٹ کے تحت عدنان سمیع کو 50 لاکھ انڈین روپے جرمانہ کیا گیا ..

2003 میں ریزرو پبلک آف انڈیا کی اجازت کے بغیر پاکستانی نژاد انڈین گلوکار نے ممبئی میں آٹھ فلیٹ لیے اس وقت اسکے پاس بھارتی شہریت نہیں تھی قانوناً کوئی بھی شخص ریزرو پبلک آف انڈیا کی اجازت کے بعد ہی کوئی بھی جائیداد خرید سکتا ہے
ٹریبنل نے نوٹس جاری کرتے ہوے یہ بات بتائی ہیکہ فلیٹ کی خریداری کیلیے استعمال ہونے والے قرض اور آمدنی انڈیا میں حاصل کی گئی ہے لہذا اس آمدنی کی مد میں ٹیکس ادا کرنا پڑیگا – 46 سالہ گلوکار کا کہنا تھا کہ وہ اس بات سے بے خبر تھے کہ غیر ملکی انڈیا میں جائیداد کی خرید و فروخت نہیں کرسکتا – اس واقعے سے قبل اسکی جائیداد کو منجمد بھی کیا گیا تھا اور بیس لاکھ جرمانہ بھی ادا کرنا پڑا تھا – اب کی بار جرمانہ پچاس لاکھ ہے جو عدنان سمیع پر تین ماہ کے عرصے میں واجب الادا ہے جس میں سے گلوکار دس لاکھ ادا کرچکا ہے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here