کپتان کا کہا پتھر پر لکیر ثابت ۔۔۔ قومی خزانے میں کتنے ارب ڈالر ز کا اضافہ ہو گیا؟ جان کر سب دنگ رہ گئے

0
54

اسلام آباد (ویب ڈیسک) کپتان نے جوکہا تھا وہ کر دکھایا ، قومی خزانہ لبا لب بھرنا شروع ہو گیا ، تازہ ترین رپورٹس کے مطابق قومی خزانے میں تقریباً 2 ارب ڈالرز کا اضافہ، 2018 میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر 7 ارب ڈالرز کی سطح پر تھے جو اب 9 ارب 11 کروڑ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے ۔

تجارتی خسارہ میں کمی، ادائیگیوں کے توازن ، غیر ملکی قرضوں میں کمی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ سے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ قومی معیشت کے استحکام کا عکاس ہے جو گزشتہ آٹھ ماہ کی بلند ترین سطح 9.112 ارب ڈالر پر پہنچ گئے ہیں۔ رضوں کے گرداب میں گھرا پاکستان دھیرے دھیرے معاشی مشکلات سے نکل رہا ہے اور اس کے تجارتی خسارے میں میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔ وزارت تجارت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ (جولائی تا اکتوبر) کے دوران پاکستان کے مجموعی تجارتی خسارے میں 35.5 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق تجارتی خسارہ مالی سال 19-2018 کے جولائی تا اکتوبر کے دوران 11.7 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جو کم ہوکر اس سال 7.8 ارب ڈالر رہ گیا۔ تجارتی خسارے میں کمی کی سب سے بڑی وجہ درآمدات میں نمایاں کمی ہے جو اس سال 19.3 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال جولائی تا اکتوبر کے دوران درآمدات 15.3 ارب ڈالر رہیں جو کہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران 19 ارب ڈالر تھیں۔ دریں اثناء پاکستان کی برآمدات میں 3.6 فیصد اضافہ دیکھا گیا اور برآمدات 7.3 ارب ڈالر سے بڑھ کر 7.5 ارب ڈالر ہو گئیں۔ رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 32 فیصد کم ہو کر 1.7 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو کہ پچھلے سال اسی عرصے میں 2.9 ارب ڈالر تھا۔ اکتوبر کے مہینے میں پاکستان کی برآمدات 6 فیصد اضافے کے ساتھ 2 ارب ڈالر رہیں جو کہ پچھلے سال 1.9 ارب ڈالر تھیں۔ اس سال ماہ اکتوبر میں درآمدات میں 17 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور گزشتہ سال اسی ماہ کے 4.8 ارب ڈالر کے مقابلے میں 3.9 ارب ڈالر رہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here