گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کی بڑھتی ہوئی دوستی اور قربت کہاں تک پہنچی

0
147

گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کی بڑھتی ہوئی دوستی اور قربت سوشل میڈیا شائقین کی توجہ کا مرکز ہے۔بہت سی تقریبات میں دونوں کو آپس میں بے تکلف انداز میں پیش آتے دیکھا گیا ہے جس کے بعد سے دونوں کے تعلق کو لے کے خاصی چہ میگوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔۔۔
کراچی میں منعقدہ تین روزہ فیشن شو کے دوران اداکارہ ہانیہ عامر نے معروف ڈیزائنر کا سرخ دلہن والا جوڑا پہنتے ہوئے ریمپ پر واک کی جس میں گلوکار عاصم اظہر کی سر پرایز انٹری اور رومانٹک گانے نے مداحوں کے دل جیت لیے۔اس موقع پر دونوں کی مسکراہٹ توجہ کا مرکز تھی۔حال اس وقت تالیوں سے گونج اٹھا جب واپس جاتے ہوئے ہانیہ عامر نے عاصم اظہر کے گال کو تھپتپھاتے ہوئے انکو اُنکے گانے کی داد دی۔۔۔
ہانیہ اور عاصم کی کراچی فیشن شو کی ویڈیو اور تصاویر آنے کے بعد تبصرے ہونے لگے کہ دونوں کے درمیان افئیر چل رہا ہے۔جس پر عاصم اظہر نے خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ وہ ہانیہ کا بہت احترام کرتے ہیں اور انکے لئے ہانیہ کی رضامندی بہت ضروری ہے جس کے بارے ابھی وہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔اس کے علاوہ عاصم اظہر نے کہا مجھ سے میرے مداح کمنٹس میں یہ سوال کرتے ہیں کہ آپ ہانیہ کے ساتھ سوشل میڈیا پر اتنی زیادہ تصاویر کیوں شیئر کرتے ہیں؟ جس کا جواب دیتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ میں آپ کے خیالات کی قدر کرتا ہوں لیکن اس سے مجھے سکون ملتا ہے اور میں ہمیشہ وہی کام کرنے کو ترجیح دیتا ہوں جس سے مجھے سکون ملتا ہے۔ بی بی سی ایشین نیٹورک کو ایک اور انٹرویو دیتے ہوئے عاصم اظہر نے افواہوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ”مجھے محسوس ہوتا ہے کہ ہانیہ وہ ہستی ہے جو میری زندگی میں بہت سی مثبت تبدیلیاں لے کر آئی‘‘۔
دونوں کے ریلیشن میں نیا موڑ اس وقت آیا جب لکس سٹائل ایوارڈ 2019 کے دوران عاصم اظہر اور ہانیہ عامر نے اچانک منگنی کا اعلان کرتے ہوئے وہاں پر مدعو تمام سلیبریٹیز کو حیران کر دیا اور اس موقعہ پر ہانیہ عامر کو گلے لگاتے ہوئے بوسہ بھی دیا اور منگنی کی انگوٹھی بھی پہنائی۔اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر کچھ شائقین نے دونوں کی اس حرکت کو نازیبا قرار دیا اور ناپسندیدگی ظاہر کی جب کہ کچھ نے اس کو دونوں کا ذاتی معاملہ قرار دیتے ہوئے اُنکے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق ہانیہ عامر اور عاصم اظہر قریبی ریلیشن میں منسلک ہیں اور لگ یہی رہا ہے کہ دونوں بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں تاہم ابھی اس حوالے سے حتمی اطلاعات آنا باقی ہیں۔۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here