بات حریم شاہ سے ہوتی ہوئی طاہرہ سید تک جا پہنچی

0
259

پنجاب اسمبلی ’ حریم زادہ کے نعروں سے گونج اٹھی۔ تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کے ساتھ تصویر اور ویڈیوز بنوانا فیاض الحسن چوہان کو خاصا مہنگا پڑ رہا ہیں۔حریم شاہ کے ساتھ ویڈیوز کے بعد اپوزیشن ارکان نے فیاض الحسن چوہان کو اسمبلی میں چھیڑنا شروع کر دیا۔

وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کی پنجاب اسمبلی میں تقریر کے دوران اپوزیشن کی جانب سے خوب نعرے بازی کی گئی۔پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے فیاض الحسن چوہان کی تقریر کے دوران ن لیگ کے ایم پی اے ارشد ملک اور ساتھی ارکان نے ’حریم زادہ ،حریم زادہ‘ کے نعرے لگانے شروع کر دئیے ہیں جس پر فیاض چوہان غصے میں آ گئے۔

اور اپوزیشن کو جواب دیتے ہوئے دلشاد بیگم اور طاہرہ شید کا طعنہ دے دیا۔فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ آپ کا لیڈر نواز شریف ان کو گانے سنایا کرتا تھا کسی کو یاد ہے یا میں یاد کرا دوں۔ڈپٹی اسپیکر ایوان کی کاروائی چلانے کی بجائے ارکان اسمبلی کی جملہ بازی پر ہنستے رہے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اپوزیشن کے بولنے پر میں جواب دیتا ہوں۔ہمیشہ بعد میں ہی جواب دیا۔ارشد ملک نے جو فقرے کسے ہیں ابھی ریکارڈ پر ہیں۔سنائیں ان کو نکال کر۔انہوں نے کہا کہ میں نے جواب دے دیا ہے تاہم چیخ کر میری آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔

 

جب کہ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہور نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں بے شمار سکینڈلز سامنے آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیاض الحسن چوہان ہمارے گیریبان میں جھانگنے کی بجائے اپنے گریریبان میں جھانکیں،ان کی وجہ سے ہمیشہ ایوان کا ماحول خراب ہوتا ہے۔خیال رہے کہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے ساتھ کال لیک ہو گئی تھی۔دونوں کے درمیان معرو ف صحافی مشبر لقمان کے جہاز میں چوری کی سکینڈل پر گفتگو ہو رہی تھی۔

فیاض الحسن چوہان حریم شاہ کو کہتے ہیں کہ آپ نے اب میڈیا پر نہیں آنا اور یہ بات صندل خٹک کو بھی سمجھا دو۔حریم شاہ فیاض الحسن چوہان کو کہتی ہیں کہ کوئی بھی آپ کا نام لیں تو ہم اس کا ہی بےعزتی کرتی ہیں۔ کال کے دوران فیاض الحسن چوہان نجی ٹی وی میں کام کرنے والے اینکر رائے ثاقب کھرل کے بارے میں بھی نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان کال میں حریم شاہ کو میڈیا پر نہ آنے پر قائل کرتے ہیں۔تاہم حریم شاہ کہتی ہیں کہ وہ میڈیا پر آئیں تو فیاض الحسن چوہان کے بارے میں کوئی بات نہیں کریں گی صرف مبشر لقمان پر تنقید کریں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here