in ,

کالاباغ ڈیم سے پاکستان کو کیا کیا فوائد حاصل ہو سکتے ہیں اور نہ بننے کی وجہ جانیے.

گزشتہ برس دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے معاملے کو لے کر سپریم کورٹ کے اس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے ملک بھر میں تحریک کا آغاز کیا جس کا مقصد ڈیمز کی تعمیر کے لیے آگاہی بیدار کرنا اور اس کےلیے چندہ بھی اکٹھا کرنا تھا. چیف جسٹس کے اس مشن کو تقریباً ہر طبقے کی طرف سے حمایت حاصل ہوئی اور ڈیم فنڈ میں کروڑوں روپے کے عطیات جمع ہوئے. بعد ازاں چیف جسٹس ثاقب نثار کی ریٹائرمنٹ کے بعد یہ معاملہ ثانوی حیثیت اختیار کر گیا.

دیا میر بھاشا اور مہمند ڈیم کو پاکستان کے پانی کے مسائل کا حل قرار دیا جانے لگا. مگر ان ڈیمز سے کہیں زیادہ پرکشش کالاباغ ڈیم پروجیکٹ ہے جو کہ صوبہ پنجاب کے ضلع میانوالی میں کالاباغ کے مقام پر تجویز کیا گیا جس کےلیے اقوام متحدہ کے ادارے UNDP نے 25 ملین ڈالر کی خطیر رقم تفصیلی فزیبلٹی کےلیے دیے مگر اس ڈیم کی تعمیر پر صوبہ سندھ کی طرف سے مخالفت ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے بعد سامنے آئ. اس کے بعد اس وقت کے صوبہ سرحد (موجودہ KPK) کی نیشنل عوامی پارٹی کی طرف سے کالاباغ ڈیم کی تعمیر کی شدید مخالفت ہوئ اسے سازش قرار دیا گیا. سندھ کے بقول کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے سندھ بنجر ہو جائے گا جبکہ صوبہ سرحد یا KPK میں بند ٹوٹنے سے سیلابی پانی سے مختلف اضلاع ڈوب جانے کا خدشہ ہے. بالآخر حکومت کی طرف سے 1986 میں ڈیم پر کام روک دیا گیا جو تاحال رکا ہوا ہے.

کالاباغ ڈیم کی تعمیر سے پاکستان کو 3600 میگا واٹ بجلی حاصل ہو گی جو کہ ملک کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے میں کافی حد تک معاون ثابت ہو گی. دوسری طرف کالاباغ ڈیم کی تعمیر سے سیلابی صورتحال پر قابو پایا جا سکتا ہے اور 45 بلین ڈالر کے نقصانات سے بچا جا سکتا ہے. اس ڈیم کی تعمیر سے 7 ملین ایکڑ بنجر زمین سیراب کی جا سکتی ہے. اس کے علاوہ سالانہ 4 ارب روپے کی توانائی کے شعبے میں بچت کی جا سکے گی. کالاباغ ڈیم صرف صوبہ خیبر پختون خواہ کے 8 لاکھ ایکڑ زمین جو سندھ دریا سے 100 سے 150 فٹ کی بلندی پر ہے، کو سیراب کیا جا سکتا ہے. مجموعی طور پر کالا باغ ڈیم 20 بلین روپے سالانہ پیدا کرے گا جس سے اس کی کل لاگت محض 8،9 سال میں پوری ہو سکتی ہے. وسیع پیمانے پر موجود ڈیمز میں سب سے کم لاگت کالاباغ ڈیم کی ہے مگر اس کی تعمیر کےلیے صوبوں میں اتفاق رائے پیدا کرنا جوئے شیر لانے سے قطعاً کم نہیں ہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

خفیہ ڈیل کیا ہونے جا رہی ہے نواز شریف اور عمران خان کے درمیان، اس کے بعد سیاست کا نیا موڑ کیا ہوگا

جیک ما چین کا امیر ترین آدمی کیسے بنا،زندگی کی حقائق سے وابستہ کہانی