in ,

وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ پیر کو چینی قیادت سے دو طرفہ امور پر بات چیت کے لیے سرکاری دورے پر جا رہے ہیں

اس دورے میں وہ چینی صدر,وزیراعظم اور دیگر اعلی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے . وزیر اعظم چین پاکستان اقتصادی راہدارے ( سی پی ای سی ) کے منصوبوں کے ترقی , سماجی اور اقتصادی تعاون پر بات کریں گے . اور پاکستان کی حکومت بھی سی پی ای سی کے منصوبوں کے حوالے سے کافی سنجیدہ ہے جیسا کہ عمران خان نے کہا کہ ان منصوبوں کو پایۂ تکمیل تک پہنچانا ان کی اولین ترجیح ہے

اس دورے میں دو طرفہ آزاد تجارتی معاہدے ( ایف ٹی اے ) کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد کیے جانے کے حوالے سے بھی گفتگو ہو گی اور دونوں ممالک کو درپیش حالیہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی ملاقاتیں ہوں گی .ایک سال سے بھی کم کے عرصے میں عمران خان کا یہ چین کا تیسرا دورہ ہو گا . آرمی ونگ کے مطابق عمران خان کی روانگی سے قبل آرمی چیف وہاں پہنچے جو کہ چینی لیبریشن سے ملاقاتیں کریں گے , یہ.امید ظاہر کی جاتی ہے کہ جناب وزیر اعظم پاکستان عمران خان چین میں ہونے والی چین پاکستان بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے ,مزید براں کاروبار سے وابستہ چینیوں سے بھی ملاقات کی توقع ہے , امید ہے کہ خان صاحب کا یہ دورہ کافی کامیاب ثابت ہو گا اور اس دورے سے ملک پر ایک خوشگوار اثر پڑے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تین سال بعد کم بیک کرنے والے عمر اکمل اور کافی عرصے بعد آنے والے احمد شہزاد شائقین کی امیدوں پر پورا نہ اتر سکے

اس سال بھی ہم ایوارڈ میں سرخ قالین کوئی نہ جیت سکا