in

شریفوں اور زر والوں کی شامت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کی بدعنوانی کے خلاف جنگ میں پارلیمنٹس کے مابین تعاون کو مستحکم کرنے کی قرارداد اقوام متحدہ کانفرنس میں متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں منعقدہ بدعنوانی کے خلاف اقوام متحدہ کے کنونشن میں پاکستان کی قرارداد منظور کی گئی۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کا اقدام وزیر اعظم عمران خان کے کرپشن کے خاتمے کے وژن کے مطابق ہے ۔ قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرنا پاکستان کی بدعنوانی کے خلاف جنگ میں بین الاقوامی برادری کے اعتماد کا مظہر ہے ۔دفتر خارجہ نے کہاکہ اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم کو کہاگیا ہے کہ وہ بین الاقوامی پارلیمنٹری یونین کے ساتھ مل کر موضوعاتی مکالمے کا اہتمام کرے ۔

دفتر خارجہ کے مطابق یو این او ڈی سی بدعنوانی کیخلاف جنگ میں پارلیمنٹس کے کردار پر ایک مجموعہ بھی تیار کرے گی۔دفتر خارجہ نے کہاکہ ویانا میں وزارت خارجہ اور پاکستان مشن نے قرارداد پر اتفاق رائے حاصل کرنے کیلئے مشاورت کے عمل کو آگے بڑھایا۔دفتر خارجہ کے مطابق آذربائیجان ، برازیل ، کینیڈا ، چین ، انڈونیشیا ، مراکش ، نائیجیریا ، پیرو ، فلپائن ، روس ، سنگاپور اور سوئٹزرلینڈ نے قرارداد منظور کرانے میں تعاون کیا۔

 

پاکستان کے اس اقدام سے بین الاقوامی برادری کی توجہ اس اہم کردار پر مرکوز ہوئی ہے ، بدعنوانی کے خلاف اقوام متحدہ کا کنونشن بین الاقوامی سطح پر واحد عالمی قانونی فریم ورک ہے ۔ کنونشن میں پاکستان سمیت 186 ریاستیں شامل ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جسٹس وقار سیٹھ کے سنائے ہوئے فیصلوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں اڑھائی ارب کی کرپشن