درود پاک کی صفات اور کونسے درود کو کثرت سے پڑھنے سے آپ ہمیشہ ترقی کے زینے پر چڑھیں گے ۔

0
24

اللہ تعالی نے ہر انسان کی زندگی میں عروج و زوال رکھے ہین قرآن مجید میں واضح طور پر ارشاد ہوا ہے کہ ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے لیکن یہ کہیں بھی ارشاد نہیں ہوا کہ ہر آزمائش کے ساتھ آسانی ہے ۔
اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ہمیں اس آزمائش کا ڈٹ کر سامنا کرنا ہے اور اس سلسلے میں اگر درود کے لیے رجوع کرنا ہے تو وہ صرف اللہ اور اس کے رسول کا در ہے…
درود پاک لاتعداد فضائل کی وجہ سے انتہائی اثر انگیز ہے جیسا کے ایک حدیث میں ہے کہ جو شخص مجھہ پر ایک بار درود بھیجتا ہے اللہ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے اس کے سو گناہ معاف ہو جاتے ہیں اس کے ۔۔۔۔۔۔۔اور اس کے لیے دس نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں اس سے زیادہ اثر انگیزی اس مقدس درود پاک کی اور کیا ہو سکتی ہے کہ کوئ دعا اس وقت تک بارگاہ الہی تک نہیں پہنچتی جب تک محمد آور آل محمد ص پر درود نہ بھیجا جائے…
درود تنجینا وہ درود شریف ہے جو ہر مشکل مہم اور زندگی میں آنے والے مصائب و آلام سے نجات دلاتا ہے_ یہ بزرگان دین کا بار بار آزمودہ ہے_غوث الاعظم رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص انتہائ مشکل میں پھنس گیا,اس نے باوضو ہو کر یہ درود پڑھا اور اس کی مشکل فوراً آسان ہو گئ…
علامہ فاکہانی ایک بزرگ شیخ موسی کا قصہ بیان فرماتے ہیں جب انھیں ایک خطرناک طوفان نے گھیر لیا,لگتا تھا کہ وہ کچھ ہی دیر میں سارے غرق ہو جائیں گے,شیخ موسی کی آنکھ لگی تو خواب میں دیکھتے ہیں کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم انھیں یہ درود پڑھنے کی تلقین کر رہے ہیں.وہ بیدار ہوئے اور سب دوستوں نے درود پڑھا,درود پڑھنا ہی تھا کہ مصیبت ٹل گئ.
صرف زندگی کی مصیبتیں ہی نہیں,زندگی کے کسی میدان میں کامیابی کے لیے یہ درود انتہائ اثر انگیز ہے_اللہ تعالی عزوجل ہمیں اس درود پاک کے فضائل سے فیض یاب ہونے کی توفیق عطا فرمائے,آمین…

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here