حماد اظہر نے پاکستانی ہونے کا حق ادا کر دیا۔

0
291

معروف صحافی اور تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے وفاقی وزیر مملکت حماد اظہر نے ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان کا مضبوط کیس لڑا ہے، کہ مجھے یہ امید نہیں تھی کہ حماد اظہر اتنے شاندار طریقے سے پاکستان کا مقدمہ پیش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ن جی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر مملکت حماد اظہر نے ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان کا مضبوط کیس لڑا ہے، کہ مجھے یہ امید نہیں تھی کہ حماد اظہر اتنے شاندار طریقے سے پاکستان کا مقدمہ پیش کریں گے،حیران کن طور پر امریکا اور چین دونوں بیک وقت پاکستان کو گرے لسٹ میں سے نکالنے لے لئے تیار ہیں،

پاکستان اس وقت دو سپر پاورز ان میں مرکزی اہمیت کا ملک ہے،سی پیک کی وجہ سے چین اور افغان انخلا کی وجہ سے امریکہ ہمیں ہر حال میں سپورٹ کریں گے اور وہ کر رہے ہیں،اجلاس میں پاکستان کا مضبوط موقف پیش کرنے پر میں حماد اظہر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بابا گرو نانک یونیورسٹی سے متعلق لوگوں کا خیال تھا کہ یہ نہیں بنے گی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد وزیراعظم نے رکھ دیا، تعمیراتی کام بھی شروع ہوگیا، بابا گرو نانک یونیورسٹی کا کام 3 سال میں مکمل ہو جائے گا۔بھارتی آرمی چیف کے بیان پر اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ کوئی پاکستان کومیلی آنکھ سے دیکھے گا تو دونوں آنکھیں پھوڑ دیں گے،

بھارتی آرمی چیف کی دھمکیاں” جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں”کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا 80 فیصد پیسہ قرضوں کے سود کی ادائیگی میں جا رہا ہے، پچھلی حکومت نے ڈالر کو مصنوعی سہارا دیا ہوا تھا، ایف اے ٹی ایف کی فہرست سے انشااللہ جلد نکل جائیں گے۔

اعجاز احمد شاہ کا کہنا تھا کہ ہماری معیشت پہلے آئی سی یو میں تھی اب باہر آگئی ہے، ہماری معیشت بہت جلد اپنے پاؤں پر کھڑی ہو جائے گی، حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں، میڈیا مثبت کردار ادا کرے۔یاد رہے کہ ایف اے ٹی ایف کے حالیہ اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا اشارہ دیا جا چکا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here