in

تین سال بعد کم بیک کرنے والے عمر اکمل اور کافی عرصے بعد آنے والے احمد شہزاد شائقین کی امیدوں پر پورا نہ اتر سکے

سری لنکا کے ساتھ پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے لاہور کے قذافی کرکٹ سٹیڈیم میں دو ٹی ٹوئنٹی کھیلے جن میں سے دونوں میں قومی ٹیم کو شکست کا مزہ چکھنا پڑا ,ان میچوں میں ان دو کھلاڑیوں کی کارکردگی کافی مایوس کن رہی . عمر اکمل تو ٹی ٹوئنٹی میں سب دے زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے والے پاکستانی پلیئر بن گئے ہیں , احمد شہزاد بھی چار رنز اسکور کرنے کے بعد پویلین پہنچ گئے

یہ سب ہو جانے کے باوجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ کھلاڑی اچھا پرفارم نہیں کر سکے لیکن ہم انھیں پورا موقع دیں گے , کیونکہ شاید کافی عرصے کرکٹ نہ کھلینے کے باعث ایسا ہوا ہو .مزید انکا کہنا تھا کہ ان کھلاڑیوں کا ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھا نام ہے اور یہ کھلاڑی پی ایس ایل میں بھی اپنالوہا منوا چکے ہیں تو ایسے پلئیرز کے ساتھ ایسانہیں کیاجا سکتا کہ انھیں اب دوبارہ باہر بٹھا دیا جائے

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ ان کھلاڑیوں کو تھوڑا وقت ضرورلگے گا جس کے بعد اپنی کارکردگی سے عوام کے دل جیتیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سعودی عرب بھارت میں پیٹرو کیمیکل اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں میں 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، جانیے تفصیل

وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ پیر کو چینی قیادت سے دو طرفہ امور پر بات چیت کے لیے سرکاری دورے پر جا رہے ہیں