امریکا سے واپسی پر عمران خان کے طیارے میں آنے والی فنی خرابی کے پیچھے کیا وجوہات ہیں

0
41

عمران خان یونائیٹڈ نیشنز کے چوہترویں 74اجلاس میں ایک وفد کے ہمراہ امریکا گئے جہاں ان کا یہ دورہ انتہائ کامیاب رہا …..
سات7 دن کے لمبے دورے کے بعد عمران خان اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان واپس آ رہے تھے تو جب طیارہ ٹورنٹو کے نزدیک پہنچا تو اچانک فنی خرابی کے باعث ان کے طیارے کو نیو یارک کے کینیڈے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی…….
وزیراعظم پاکستان نے کچھ دیر اس ایئر پورٹ پر انتظار کیا کہ شاید ماہرین اس خرابی کو اسی دوران ٹھیک کر دیں لیکن ایسا نہ ہو سکا ….جب اس کی خبر پاکسانی مندوب ملیحہ لودھی کو ملی تو وہ فوراً وہاں پہنچی , خیریت دریافت کی اور عمران خان کو ان کے وفد کے ہمراہ روزویلٹ ہوٹل لے گئیں جہاں وہ پچھلے سات دن سے قیام کیے ہوئے تھے …
اس فنی خرابی کے پیچھے کافی وجوہات سامنے آئ ہیں جن میں سے ایک یہ ہے کہ جیسے ضیا ء الحق کے ساتھ ایک سازش کی گئ تھی یہ بھی اسی طرح کی ایک سازش معلوم ہوتی ہے جو کہ امریکا کی سرکردہ ہے _ کیونکہ عمران خان نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں کلمہ پڑھا جس سے غیر مسلم ممالک کو کاری ضرب لگی اور اس کے ردعمل میں انھوں نے یہ سارا حربہ استعمال کیا _ اور شاید یہی وجہ تھی کہ جب عمران خان کو ایئر پورٹ سے دوبارہ ہوٹل لایا گیا تو ان کی سیکورٹی کافی حد تک بڑھا دی گئ….
لیکن ان سب باتوں کو پس پشت ڈال کر دیکھا جائے تو عمران خان کا یہ دورہ کافی حد تک کامیاب دورہ ثابت ہوا ہے جس کا منہ بولا ثبوت ہر طرف سے ملنے والا مثبت ردعمل ہے…..

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here