in

قندیل کے بھائی کو کل پولیس عدالت میں پیش کرنے جا رہی ہے

ہفتہ کے روز قندیل کے بھائی کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد پولیس نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ منگل کو اسے عدالت میں لے جائے گی _ مفرور قرار دیے جانے کے بعد 27 ستمبر کو عارف کو انٹر پول کی مدد سے تحویل میں لیا گیا بشیر ہراج جو کہ مظفر آباد کے ایس ایچ او ہیں نے عارف کی گرفتاری کے بارے میں آگاہ کیا اور اس کو ہیش کیے جانے سے متعلق بھی معلومات فراہم کیں

اس کیس میں کافی اور لوگوں کو بھی سزا بھگتنا پڑی ہے جن میں ایک نام قندیل کے ایک بھائی وسیم کا بھی ہے جن کو اس کیس کی تحقیقات کے دوران عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ قندیل کے بڑے بھائی اور مفتی قوی سمیت پانچ ملزمان کو اس کیس میں بری کر دیا گیا

16جولائی 2016 کو وسیم جو کہ قندیل کے بھائی ہیں نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ اس نے قندیل کو مارا ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ اس نے اس کی وجہ بھی بتائی _ ان کا کہنا تھا کہ اس قتل کے پیچھے عارف کا ہاتھ ہے اور اسی نے اسے ایسا کرنے کو بولا کیونکہ اسے قندیل کا طرز عمل بالکل پسند نہیں تھا اور اب وہ اسے سعودی عرب آنے کا کہ رہا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اس سال بھی ہم ایوارڈ میں سرخ قالین کوئی نہ جیت سکا

بھارت کو رافیل طیاروں کی پہلی قسط موصول ہو گئی