پہلے مریم نواز سیاست کی خاطر جان دینے کو تیار تھی لیکن اب

0
557

جان ہے تو جہان ہے۔۔۔ پہلے مریم نواز سیاست کی خاطر جان دینے کو تیار تھی لیکن۔۔۔ پھر حکومت کی جانب سے کون سا سافٹ وئیر انسٹال کیا گیا؟ نامور تجزیہ کار مکمل ثبوتوں کے ساتھ میدان میں آگئے

 

اسلام آباد (ویب ڈیسک)تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ مریم نواز پہلے کہتی تھیں کہ سیاست کے لئے جان دیدوں گی اور اب جا ن ہے تو جہان ہے، اب مریم نواز کس منہ سے عمران خان کی حکومت کے پاس جائیں گی؟جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ اس معاشرے میں نفع نقصان کا کچھ پتہ نہیں ہے ، اس ملک میں جہاں ایک خاندان میں مجرم بھی ہیں ، ملزم بھی ہیں،مفرور بھی ہیں اور ان کادفاع کرنے کیلئے لوگ بھی موجود ہوں تو وہاں نفع نقصان کی کیا بات ہے ؟ انہوں نے کہا کہ مریم نواز پہلے کہتی تھیں کہ سیاست کے لئے جان دیدوں گی اور اب جا ن ہے تو جہان ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب مریم نواز کس منہ سے عمران خان کی حکومت کے پاس جائیں گی کہ مجھے باہر جانے دیا جائے ، کبھی کہتی تھیں کہ میری تو کوئی جائیداد ہی نہیں ہے لیکن جو الیکشن کمیشن میں ڈکلیئرڈ ہیں وہ پونے ارب کی جائیدادیں ہیں۔ارشاد بھٹی کا کہناتھا کہ پاکستان ان کی لاٹر ی ہے اور اللہ تعالیٰ ان کی مشکلیں آسان کرے

 

 جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ قوم کوعظیم بننے کے لئے کرپشن کے خلاف جہاد میں شریک ہونا ہوگا ، کرپشن کے خلاف موبائل ایپ میں ہر کوئی شرکت کرسکتاہے جب ہمارے نوجوانوں میں سمجھ آگئی کہ ہم انسداد کرپشن مہم میں شرکت کرکے ملک کی خدمت کررہے ہیں تو نیا پاکستان بن جائے گا ۔اسلام آباد میں انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں لوگوں کوپتہ ہی نہیں ہے کہ کرپشن کا اور ان کاکیا تعلق ہے ؟ ملک کا پیسہ جب چوری ہوتاہے تو اس کا نقصان پورے ملک کوہوتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی سے متعلق ایب لانچ کرکے بڑی خوشی ہوئی ہے۔

 

چائنہ کی معیشت بڑی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے ۔ چینی صدر کی مقبولیت کا راز یہ ہے کہ چین میں چارسو کے قریب وزیر کی سطح کے لوگوںکوجیل میں ڈالا گیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بیروت، چلی اور عراق میں لوگ کرپشن کے خلاف باہرنکلے ہوئے ہیں۔ عوام کو اب آہستہ آہستہ احساس ہوگیاہے کہ کرپشن سے ان کا ملک آگے نہیں نکل سکتا ، جس قوم میں کرپشن نہیں ہے ، وہ اوپر ہے اوروسائل کے باوجود جس ملک میں کرپشن ہے ، وہ نیچے ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب ایک معاشرے میں کرپشن بڑھ جاتی ہے تو جو پیسہ عوام پر خرچ ہونا ہوتاہے وہ جیبوں میں چلاجاتا ہے ، کرپٹ لوگ حکومت میں آکر پیسہ بناتے ہیں ، ان کوڈر ہوتاہے کہ پیسہ بینک میں رکھیں گے تو لوگوں کوپتہ چل جائے گا ، وہ پیسہ ملک سے باہر بھجوادیتے ہیں ۔ اس سے ملک کودگنا نقصان ہوتاہے کیونکہ وہ منی لانڈرنگ کے ذریعے پیسہ باہر بھجواتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیسہ باہر بھجوانے سے ڈالر مہنگا ہوتاہے جس سے ہر چیز جو در آمد کرتے ہیں ، وہ مہنگی ہوجاتی ہے ۔وزیر اعظم کا کہناتھاکہ کرپٹ معاشروں میں سرمایہ کاری نہیں آتی ، ہمارا سب سے بڑااثاثہ بیرون ملک پاکستانی ہیں، اگر یہ پاکستانی اپنا پیسہ ملک میں لگانا شروع کردیں تو ملکی معیشت بہت مضبوط ہوجائےگی ۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنا پیسہ اس لئے ملک میں نہیں لاتے کہ وہ کہتے ہیں کہ یہاں کرپشن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملتان میں میٹرو کی ضرورت نہیں تھی لیکن بنادی اوراب وہ اربوں روپے کانقصان کررہی ہے، خالی چل رہی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here