نون لیگ کے ساتھ ہونے والا ایک اور واقعہ جس پر پوری جماعت سر جوڑ کر بیٹھ گئ ہے

0
31

جولائ 2018 کے جنرل الیکشنز کے حلقہ این اے 246 ( کراچی ویسٹ _ 2 ) میں پی ٹی آئ کے فیصل واوڈا نے مسلم لیگ نون کے شہباز شریف کے خلاف اکثریت سے کامیابی سمیٹی _ ان انتخابات میں فیصل واوڈا نے 35349 ووٹ لیے جبکہ شہباز شریف 34626 ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے

مسلم لیگ نون کے مرکزی رکن شہباز شریف جو کہ اس وقت نیشنل اسمبلی میں لیڈر آف اپوزیشن کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے ہیں , نے فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی جس میں انھوں نے فیصل واوڈا کی جیت کو چیلنج کیا _ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے دوران مسترد کیے گئے ووٹوں کی تعداد کافی زیادہ تھی بہ نسبت ان سے جس مارجن سے انھوں نے کامیابی سمیٹی

مزید براں انھوں نے کہا کہ ان الیکشنز کے دوران کافی بےضابتگیوں سے کام لیا گیا _ یہاں تک کہ نتائج بھی سادہ سے کاغذ پر لکھ کر جاری کیے گئے
شہباز شریف نے اپیل میں یہ بھی لکھا ہے کہ ان کو مناسب طور الیکشن کمپین بھی نہیں چلانے دی گئ … ان کے بینرز کو ہٹا دیا گیا , قانون لاگو کرانے والے اداروں نے اس پر ذرا بھر بھی توجہ نہیں دی اور یہ سب کچھ فیصل واوڈاکا کیا دھرا ہے…لیکن اس سب کے باوجود سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس یوسف علی سعید نے شہباز شریف کی اپیل مسترد کر دی ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here