پاک-سری لنکا تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں اسٹیڈیم گلابی رنگ میں نہلا جائے گا

0
4

لاہور میں کھیلے جانے والے پاکستان بمقابلہ سری لنکا تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کو بریسٹ کینسر آگاہی مہم کے لیے منسوب کر دیا گیا ہے۔9 اکتوبر کو کھیلے جانے والے اس میچ میں قذافی اسٹیڈیم لاہور کو پنک رنگوں میں سجایا جائے گا۔میچ سے پہلے ایک تقریب ہو گی جس میں پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین احسان مانی خصوصی طور پر شرکت کریں گے اور کینسر سے آگاہی مہم کی تقریب سے خطاب کریں گے۔اسکے علاوہ صدر دونوں کپتانوں کے بازؤں پر پنک ربن بھی لگائیں گے۔اس موقع پر اسٹیڈیم پنک رنگ میں نہلا جائے گا کیوں کہ پی سی بی نے شائقین سے درخواست کی ہے کہ وہ پنک رنگ کی شرٹس پہن کے آئیں اور اس آگاہی مہم میں اپنا حصہ ڈالیں۔اس میچ میں گراؤنڈ میں موجود سپانسر بورڈز کو بھی گلابی رنگ میں تبدیل کر دیا جائے گا۔۔

اکتوبر کے مہینے کو دنیا بھر میں پنک اکتوبر کے طور پر منایا جاتا ہے جسکا مقصد عورتوں میں موجود چھاتی کے کینسر کے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔چّھاتی کا کینسر ایک مہلک مرض ہے اور دنیا میں 9 میں سے ایک خاتون اس مرض میں مبتلا ہے۔اس مرض کی تشخیص اگر ابتدائی سطح پر ہو جائے تو بچاو ممکن ہے ورنہ یہ جان لیوا مرض ہے۔اکتوبر کا مہینہ شروع ہوتے ہی لاہور میں مختلف شخصیات کی جانب سے آگاہی مہم شروع کی گئی ہے۔اس مہم کے تحت شہر کے ہوٹلوں اور اہم مقامات پر گلابی رنگ دیکھنے کو نظر آرہا ہے۔جو کہ ایک مثبت عمل ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here