خدائی مدد آن پہنچی! پاکستانی معیشت کے لیے زبردست خوشخبری، پاکستانیوں کے سجدہ ریز ہونے کا وقت، اب تک کی سب سے بڑی خبر آگئی

سینئر اینکر پرسن کامران خان کا کہنا ہے کہ ہنگری کی کمپنی مول نے اب سے کچھ دیر قبل یہ اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے علاقے کے پی کے میں میں تیل و گیس کے وسیع ذخائر دریافت کر لیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب

سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں کامران خان کا کہنا تھا کہ ’’ ڈھل کے مقام پر جرمنی کی کمپنی کو تیل اور گیس کے وافر ذخائر ملے ہیں، مول کی جانب سے اس خبر کی تصدیق کی گئی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اس علاقے میں تیل اور گیس کے مزید ذخائر موجود ہیں، اب اس ذخائر پر پاکستان ماہانہ کروڑوں ڈالر کما سکے گا، اور یہ پاکستان کی معیشت کے لیے ایک بڑی خدائی مدد ہے، جو آج سامنے آگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایک اور خبر شیئر کرتا چلو کہ وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد پاکستانی معیشت کو آگے بڑھانے کے لیے ، مضبوط بنانے کے لیے ہمہ تن گوش ہیں، اس حواللے سے پاکستان کا شوگر مافیا جوکہ شوگر کمیشن کی رپورٹ کو روکنے کے لیے رجوع کر رکھا تھا آج اس مافیا کو بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا، سپرویم کورٹ آف پاکستان نے اس ضمن میں حکم جاری کیا کہ حکومتِ پاکستان شوگر مافیا کے خلاف تمام تحقیقات جاری رکھیں ۔ آج کے سپریم کورٹ کے فیصلے سے شوگر مافیا کو شکست ہوئی ہے کیونکہ شوگر مافیاچاہتا تھا کہ کسی نہ کسی طرح حکومت اس روپورٹ پر تحقیقات روک دے، اس سلسلے میں پاکستان کے مہنگے ترین وکیل کی خدمات حاصل کی گئیں، ایک پرائیوٹ جہاز اس کے لیے مختص کر دیا گیا ، لیکن آج شوگر مافیا ہار گیا ہے یہ پاکستانیوں کے لیے اور عمران خان کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے کیونکہ شوگر مافیا کو بےنقاب کرنے کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے‘‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *