in ,

‎پاکستان کی کس کس معدنیات سے پاکستان کا قرض اتارہ جا سکتا ہے

پاکستان اپنے قیام سے ہی بہت سے معاشی مسائل کا شکار رہا ہے اور یہ قیاس کیا جا رہا تھا کہ یہ ملک اپنا اور اپنے لوگوں کا بوجھ نہیں برداشت کر سکے گا اور بہت جلد دیوالیہ ہو جائے گا لیکن اس وقت کے رہنماؤں نے پاکستان کو اس معاشی دلدل سے نکال کر اپنے پاؤں پر کھڑا کر دیا۔1960 کی دہائی میں پاکستان نے بہت زیادہ ترقی کی اور دیکھتے دیکھتے “ایشین ٹائیگر” بننے کی ریس میں شامل ہو گیا لیکن سیاسی عدم استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل نہ ہونے کی وجہ سے آج پاکستان دوبارہ پہلے سے زیادہ خطرناک معاشی بحران کا شکار ہے۔۔۔

حالیہ رپورٹس کے مطابق پاکستان اس وقت تیس ہزار ارب روپے کا مقروض ہے اور یہ رقم پاکستان کے وسائل سے بہت زیادہ ہے۔ہر نئی آنے والی حکومت نے ملک کا نظام چلآنے کے لئے بھاری مقدار میں قرضہ اٹھایا اور اب یہ قرضہ اتنا بڑھ چکا ہے کہ پاکستان کو اس قرضے پر سود واپس کرنے کے لئے بھی مزید قرضہ لینا پڑ رہا ہے جس سے معاشی بحران اور شدّت اختیار کرتا جا رہا ہے۔معاشی استحکام حاصل کرنے کے لئے پاکستان کے پاس صرف ایک ہی آپشن ہے کہ پاکستان کسی طریقے سے درآمدات کم جبکہ اپنی برآمدات میں اضافہ کرے۔۔۔

پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے مختلف قسم کی معدنیات سے نوازا ہے جن کو برآمد کر کے پاکستان خاصا زر مبادلہ کما سکتا ہے۔پاکستان میں پہاڑوں میں نمک کے وسیع ذخائر موجود ہیں جن کا شمار دنیا کے بڑے ذخائر میں ہوتا ہے لیکن اسکے باوجود پاکستان نمک کی برآمد میں دنیا میں بیسویں نمبر پر ہے۔پاکستان میں معدنیات کی کانیں 209 کلو میٹر پر محیط ہیں جن سے 2 سے 4 ٹن سالانہ نمک نکالا جاتا ہے۔پاکستان میں نمک کے ذخائر کھیوڑا،وارچھا اور کالا باغ میں موجود ہیں۔پاکستان اپنے گلابی رنگ کے نمک کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے اور اسکو برآمد کر کے بہت سے ڈالرز کما سکتا ہے۔اگر پاکستان مناسب انتظام کر کے صرف چین کو نمک برآمد کرنا شروع کر دے تو خاصی برآمد بڑھائی جا سکتی ہے۔پاکستان سے نمک خام حالت میں نکالا جاتا ہے لیکن اسکو کھانے کے قابل بنانے کے لیے کوئی انتظام نہیں ہے۔پاکستان کا بہت سا خام نمک چوری ہو کے مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت ہوتا ہے جس سے پیسہ حکومت کے کھاتے میں جانے کی بجائے کسی اور کی جیب میں جاتا ہے۔اگر کان کانوں کو درپیش مسائل کا تدارک کر دیا جائے اور نمک کی چوری روکی جائے اور اسے مناسب پیکنگ کے ساتھ پاکستانی مارکیٹ کے ساتھ انٹرنیشنل مارکیٹ تک پہنچا دیا جائے تو پاکستان کے قرضوں کو کم کرنے میں خاصی مدد مل سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

نیب کیس میں کتنی رقم کی وصولی کتنی پیش رفت ہو چکی ہے

مہنور اداکارہ کی شوبز میں واپسی