پاکستان میں آنے والے دنوں میں موسم کیسا ہو گا

گلے چند دنوں میں پاکستان میں پاکستان میں موسم کی صورتحال کیا ہو گی اور کیا تیور دکھائے گا موسم ,جانیے اس تحریر میں…
جیسا کہ اکتوبر کے مہینے کی آمد ہے تو موسم نے بھی اپنا روپ بدلنا شروع کر دیا ہےہلکی اور جسم کو سرور بخشنے والی سردی نے فی الحال اپنے اثرات دکھانا شروع کر دیے ہیںملک کے بالائ اور وسطی علاقوں کی بات کی جائے تو وہاں مون سون ہواؤں کا داخلہ شروع ہو گیا ہے_ساتھ ہی ساتھ مغربی ہوائیں بھی ملک کے بالائ حصوں کو خصوصی طور پر اپنی ٹھنڈی تاثیر کے باعث کافی حد تک متاثر کر رہی ہیں جس سے موسم کافی حد تک خوشگوار اور ٹھنڈا ہوتا جا رہا ہے

….
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کشمیر اور مظفر آباد کے علاوہ پنجاب کے مختلف علاقوں جن میں گجرانوالہ,گجرات,نارووال,سیالکوٹ,لاہور,سرگودھا,ساہیوال اور بہاولپور شامل ہیں , میں تیز ہوا اور بارش کے ساتھ ساتھ طوفان کے بھی امکانات ہیںجبکہ راولپنڈی,اسلام آباد,جہلم,چکوال اور خیبر پختونخوا کے علاقوں مانسہرہ,ایبٹ آباد,مردان,ہری پور,پشاور,کوہاٹ اور بنوں میں بھی کافی بارش کا امکان ہےملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا بتایا جاتا ہے….
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے موسم کے حال پر نظر دوڑائ جائے تو پتا چلتا ہے کہ جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد,گوجرانوالہ,لاہور,کراچی,حیدرآبار اور ملحقہ چند ایک علاقوں میں بادل جم کر برسے _بارش کے ساتھ ساتھ طوفان نے بھی ان علاقوں میں اپنا رعب جمائے رکھا-چکلالہ میں بارش 65ملی میٹر ریکارڈ کی گئ , گولڑہ شریف میں 34 , لاہور شہر میں 59 , گجرات میں 11 , چکوال اور حافظ آباد میں 6 , نارھ کراچی 16 , کشمیر اور کوٹلی میں 3 اور مالم جبہ میں 11ملی میٹر ریکارڈ کی گئ _
اکتوبر کے پہلے ہفتے میں موسم کی پیشن گوئ کرنے والوں نے درجہ حرارت کافی حد تک کم ہونے کا بتایا ہے….

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *