وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کا کیا مقصد ہوگا؟ جانئے

وزیراعظم عمران خان اتوار کی شام اقوام متحدہ کے سالانہ سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچے تو ان کا ہوائی اڈے پر شاندار استقبال ہوا. پارٹی کارکنان اور رہنماؤں نے والہانہ انداز سے وزیراعظم کے حق میں نعرہ بازی کی اور انہیں اقوام متحدہ میں مشن کشمیر سے واپسی پر خوش آمدید کہا.

دورہ امریکہ کے دوران وزیراعظم کے خطاب کو خاص طور پر سراہا گیا اور مجموعی طور پر دورے کو کامیاب قرار دیا گیا مگر کچھ مبصرین کے نزدیک عالمی برادری کو پاکستان کے وزیراعظم کے جذباتی اور دلوں کو چھونے والے خطاب سے کوئی دلچسپی نہیں کیوں کہ عالمی برادری میں پاکستان کی حیثیت نہ ہونے کے برابر ہے. عالمی دنیا میں تعلقات کی بنیاد جذبات نہیں بلکہ مفادات ہوتے ہیں جو کہ دنیا کے بھارت سے جڑے ہیں.

مگر ایسے حالات میں چین کی صورت میں پاکستان کا سدا بہار دوست موجود ہے جس کے ساتھ پاکستان کی دوستی ہمالہ سے بلندق اور بحیرہ عرب سے زیادہ گہری ہے. دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات ہیں جنہیں ہمیشہ دونوں ممالک اہمیت کی نظر سے دیکھتے ہیں. ہمیشہ چین نے پاکستان کی کڑے اور کٹھن وقت میں مدد کی اور پاکستان کی امیدوں پر پورا اترا.

عالمی دنیا میں تنہائی کے باوجود چین عالمی طاقتوں میں سے ہمیشہ قابل بھروسہ دوست رہا ہے. وزیراعظم کے آئندہ ہفتے دورہ چین میں چین پاکستان اقتصادی راہداری سمیت دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوگا. جبکہ کشمیر کے مسئلے پر بھی خاص طور پر بات ہو گی. وزیراعظم کے دورے کا مقصد یقیناً پاکستان کے اقتصادی مسائل کے حل کے لیے چین کامزید تعاون حاصل کرنا ہے. اس کے علاوہ کشمیر کے مسئلے کےلیے عالمی سطح پر راہ ہموار کرنا ہے.

یقیناً اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت سے واپسی کے اگلے ہی ہفتے چین کا دورہ نہایت اہمیت کا حامل ہو گا جس میں چینی قیادت سے مختلف معاملات میں مثبت نتائج کی توقع کی جا رہی ہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *