راہول گاندھی نے نیرندرمودی کا بھیانک چہرا بے نقاب کر دیا

0
23

کانگرس کے صدر راہول گاندھی اور ان کی ہمشیرہ پرینکا گاندھی نے وزیراعظم مودی کو آڑے ہاتھوں لیا۰ کچھ دن قبل نریندر مودی نے کانگرس کے سابقہ وزیراعظم اور راہول گاندھی کے والد راجیو گاندھی کے متعلق “بھڑشتاچاری ” ریماکس دیئے تھے
وزیراعظم نریندرمودی کو راہول گاندھی نے جوابُُا کہا کہ “آپ کا کرما آپ کا انتظار کر رہا ہے”
اس سے قبل وزیراعظم نریندرمودھی اور کانگرس کے صدر راہول گاندھی کی رافیل طیاروں کی خرید پر بھی لفظی گولہ باری بھی جاری ہے
راہول گاندھی نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر کہا کہ ” مودی جی ، جنگ ختم ہو چکی ہےآپ کا کرما آپ کا منتظر ہے۔میرے والد کے خلاف اپنے اندرونی اعتقادات پیش کرنا آپ کو محفوظ نہیں رکھے گا”
طنزیہ انداز میں انہوں نے کہا”تمام پیار اور ایک بڑی سی جھپی کے ساتھ”
مودی نے گزشتہ روز راہول گاندھی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ” آپ کے والد کو ان کے درباریوں نے مسٹر کلین کہا تھا لیکن ان کی زندگی ایک نمبر بھشتری (کرپٹ) کے طور پر ختم ہوگئی”
پرینکا گاندھی نے مودی کو بھاری تنقید کا نشانہ بنایا کہ نریندر مودی نے اپنی بےقابو تنہائی کے ذریعے ایک شریف اور پرھیزگار کی قربانی کی توھین کی ہے
انہوں نے مزید کہا کہ قوم دھوکہ دہی کو کبھی معاف نہیں کرے گی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here