پاک ترک دوستی زندہ باد

0
28

 طیب ارگان کے دورہ پاکستان سے قبل ہی ترک حکومت نے پاکستان کو بڑے معاہدے کی پیشکش کر ڈالی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ترکی کے سفیراحسان مصطفیٰ نے وزیرداخلہ اعجازاحمد شاہ سے ملاقات میں دو ملکی شہریت کے معاہدے کی پیشکش کردی اور کہا معاہدے سے دونوں ممالک کے شہری مستفید ہوسکیں گے۔ وزیرداخلہ اعجازاحمد شاہ کی ترکی کے سفیراحسان مصطفیٰ سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں باہمی امورکے معاملات پرتبادلہ خیال کیا گیا

اور ترک سفیر نےدونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات کو سراہا۔ ملاقات میں ترک سفیر نے حکومت کی دو ملکی شہریت کےمعاہدے کی پیشکش کی اور کہا معاہدے سے دونوں ممالک کےشہری مستفیدہوسکیں گے جبکہ دونوں ممالک کے بیچ ٹریننگ پروگرام کرانے پر بھی اتفاق ہوا۔

اس موقع پر وزیرداخلہ اعجازشاہ کا کہنا تھا کہ اس معاہدےکاتجویزکردہ مسودہ زیرغورہے، جس حد تک ممکن ہواتعاون کریں گے ، ترکی کےصدرکےدورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتےہیں۔ اعجازشاہ ترکی کے وزیرداخلہ کے فروری میں متوقع دورہ پاکستان پر ملاقات کریں گے۔

یاد رہے ترک صدر کا 13 اور 14 فروری کو دورہ پاکستان کا قوی امکان ہے ، وہ کاروباری شخصیات سمیت اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ اسلام آبادپہنچیں گے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ترک صدر پاکستانی سیاسی وعسکری قیادت سےاہم ملاقاتیں کریں گے جبکہ صدر،وزیراعظم، ترک صدر اور مہمانوں کے اعزازمیں ضیافتوں کا اہتمام کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پاک، ترک اعلیٰ سطح تذویراتی تعاون کونسل کا اجلاس منعقد ہو گا، وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے، متعدد معاہدے، تعاون کی یادداشتوں پر دستخط اور کئی منصوبے شروع ہوں گے۔ ترک صدر کے دورے کے دوران تذویراتی اقتصادی فریم ورک، باہمی تعاون کے تحت معاہدات کا امکان ہے جبکہ سرمایہ کاری، تجارت، دفاعی پیداوار، بینکنگ، مالیات میں تعاون بڑھایا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here