زندگی میں کامیابی کے لیے تسبیح

0
14

زندگی میں کامیابی کا واحد ضامن اللہ تعالی عزوجل کا در ہے. اس فانی دنیا میں کامیابی صرف اللہ تعالی کی رسی کو مضبوطی سے پکڑنے میں ہے. زندگی میں انسان کو کئ مدوجذر کا سامنا کرنا پڑتا ہے. بطور مسلمان ہمارے ایمان کا حصہ ہے کہ اللہ تعالی پہ کامل یقین ہی ہمیں ان اندھیروں سے نکال سکتا ہے

ایک تقریب میں تقریر کے دوران مشہور عالم دین شخصیت جنید جمشید نے اپنی کامیابی کا قصہ بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ ان کی کامیابی اور فلاح کا واحد ذریعہ اللہ سے لگاؤ ہے. جیسا کہ سب کو معلوم ہے کہ وہ ایک ملٹی نیشنل برانڈ کے مالک بھی رہے ہیں,سامعین کو نصیحت کرتے ہوئے انہوں نے ایک تسبیح بتائ جس کا ورد کرنے سے مشکلات اور پریشانیوں سے نجات اور زندگی میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے. صبح فجر کی نماز کے بعد اور شام کو مغرب کی نماز کے بعد ” یا معز جل جلالہ ” کا چالیس چالیس بار ورد کرنے سے زندگی میں کامیابی یقینی بنائیں .اس عمل کو روزانہ چالیس بار دہرائیں انشاءاللہ! اللہ رب العزت ایسا مقام عطا فرمائے گا کہ کامیابی آپ کے پاؤں چومے گی.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here