اقوام متحدہ نے وزیراعظم عمران خان کی حمایت کر دی

0
190

اقوام متحدہ نے وزیراعظم عمران خان کی حمایت کر دی۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش کی طرف سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ترقی پذیر ممالک کے قرضوں میں ریلیف کے گلوبل انیشی ایٹو بارے اپیل کی حمایت کی گئی ہے۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی اپیل کی حمایت کرتے ہیں،ایسے اقدامات کورونا کے خلاف جنگ میں اہم حصہ ہونا چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا بیان جنرل سیکرٹری کے نظریے کے مطابق ہے۔سیکرٹری جنرل اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ قرضوں پر ریلیف بشمول رواں سال (2020 ) کے لئے انٹریسٹ کی ادائیگی کی فوری معافی کووڈ۔ 19 کے رد عمل کا اہم حصہ ہونا چاہیے تاکہ دنیا کے غریب ترین ممالک اپنے محدود وسائل کو پوری طرح کووڈ۔19کی وبا سے مقابلے کے لئے بروئے کار لا سکیں۔ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل واضح طور پر اپنے اس جذبے کا اظہار کر چکے ہیں اور انہوں نے اس معاملے پر بڑے صنعتی ممالک کے گروپ جی۔ 20 کے ارکان سے بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔ترقی پذیر اور غریب ممالک محدود وسائل میں کورونا سے نمردآزما ہیں۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اتوار کو عالمی رہنمائوں، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور مالیاتی اداروں کے سربراہان سے پرزور اپیل کی تھی کہ وہ پاکستان اوردیگر ترقی پذیر ممالک کو قرضوں پر ریلیف دیں تاکہ یہ ممالک کورونا وائرس کی وبا کا بہتر انداز میں مقابلہ کر سکیں۔وزیر اعظم عمران خان نے اس سلسلہ میں ترقی پذیر ممالک خاص طور سے وہ جو بھاری قرضوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں کو کورونا وائرس کی عالمی وبا سے نمٹنے میں درپیش مشکلات کو اجاگر کیا تھا ۔ انہوں نے کہا تھا کہ ان ممالک کو اپنے عوام کی زندگیاں اس عالمی وبا سے اور لاک ڈائون کے باعث بھوک سے بچانے کا سب سے بڑا چیلنج درپیش ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here