پاکستان میں بننے والی گاڑیوں کے حوالے سے بڑی خوشخبری، پہلی مرتبہ فواد چوہدری کا ناقبالِ یقین کارنامہ، ’کار لورز‘ کو بڑا سرپرائز دے دیا

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان میں بننے والی گاڑیوں کا معیار طے کر لیا ہے، ٹویٹ میں بتایا کہ ایک ماہ میں گاڑیوں کا ابتدائی معیار کابینہ کی منظوری کے لیے پیش کر دیں گے۔تفصیلات کے مطابق وفاق وزیر سائنس اینڈ

ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے یہ انکشاف اس وقت کیا گیا جس وقت سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف کی جانب سے پوچھا گیا کہ ’’چوہدری صاحب! باقی تو آپ نے کافی اچھے اقدامات اٹھائے مختلف ٹیکنالوجیز میں۔ لیکن پاکستان میں کار مافیا 10-15 لاکھ میں ٹین ڈبہ ہی تیار کر کے دیتا ہے۔ اس معاملے میں چائنا کی خدمات کیوں حاصل نہیں کی جاتی جب کہ مناسب قیمت فائٹر جیٹ میں بھی ہمیں چائنہ تیار کر کے دے رہا ہے‘‘۔

صارف کو جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ’’پاکستان میں بننے والی گاڑیوں کے اسٹینڈرڈز طے کر کئے ہیں ایک ماہ کے اندر ابتدائ اسٹنڈرڈز کابینہ کی منظوری کیلئے پیش کر دیں گے، میرے اندازے سے بہت مشکل کام تھا بہت رکاوٹیں ڈالی گئیں لیکن میں جو ٹھان لیتا ہوں کر کے رہتا ہوں ‘‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *