یہ ہے پاکستان کا وزیر اعظم۔۔!! ورلڈ اکنامک فورم بھی عمران خان کو مان گیا، عالمی ادارے نے ایسا اعلان کر دیا کہ پوری دُنیا میں کپتان کی دھوم مچ گئی

0
359

عالمی ادارے میں عمران خان کے منصو بے کی دھوم،عمرا ن خان کے ملین ٹری منصوبے کو عالمی سطح پر پذیرائی مل گئی، ورلڈ اکنامک فورم نےدنیا بھر میں ایک ٹریلن ٹری منصوبے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے گلوبل وارمنگ سے

متعلق بات کرتے ہوئے پاکستان میں بلین ٹری منصوبے کا حوالہ دیا تھا جس سے متاثر ہوکر ورلڈ اکنامک فورم نے دنیابھر میں ایک ٹریلین درخت لگانے کی مہم کا اعلان کردیا ہے۔وزیراعظم کے خطاب کو مہم کا حصہ بنایا گیا ہے اور باضابطہ طور پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس کے 90 فیصد حصے میں عمران خان کی تقاریر کے حصے شامل کیے گئے ہیں، اسی ویڈیو میں پاکستان کے مختلف مقامات پر شجر کاری مہم کے مناظر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

ورلڈ اکنامک فورم کا کہنا ہے دنیا بھر کو موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے جس سے نمٹنے کیلئے ہمیں دنیا بھر میں 100 ارب درخت لگانا ہوں گے، جیسے پاکستان نے اپنے ملک میں 1 ارب درخت لگائے ہیں اسی طرح باقی دنیا بھی اس منصوبے سے فائدہ حاصل کرے اور اپنے ملکوں میں درختوں کی تعداد کو بڑھائے تاکہ دنیا کے ماحول کو درپیش مسائل سے نمٹا جاسکے۔یہ ویڈیو پیغام ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے باضابطہ طور پر حکومت ِ پاکستان کو بھجوا دیا گیا ہے ، ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس سے خطاب کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ بڑی تعداد میں درختوں کی کٹائی سے ملک میں آلودگی بڑھ گئی ہے اور قدرتی حسن میں بھی کافی حد تک ماند پڑ چکا ہے،

پاکستان سے پیار کی ایک بڑی وجہ زمین کے اس خطے کی قدرتی خوبصورتی بھی ہے۔عمران خان کے اس منصوبے سے صرف پاکستان ہی نہیں خطے اور دنیا کو ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے میں مدد ملے گی ،ورلڈ اکنامک فورم کا اس منصوبے کو بنیاد بنا کر دنیا بھر میں 100 ارب درخت لگانے کی مہم شروع کرنا اور اس منصوبے کی عالمی سطح پر پزیرائی عمران خان کے ویژن کی کامیابی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here