عمران خان نے ایک بار پھر فتح کے جھنڈے گاڑ دیے

0
18

سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس میں جاری ورلڈ اکنامک فورم میں وزیر اعظم عمران خان پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے حامی اکثر یہ بات کہتے نظر آتے ہیں کہ عمران خان بنا پرچی کے دنیا کے کسی بھی فورم پر فی البدیہہ تقریر کرنے کا فن رکھتے ہیں

لیکن اب ان کے اسی فن کے غیر ملکی بھی مداح ہوگئے ہیں۔ ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے تقریباً 29 منٹ طویل فی البدیہہ خطاب کیا۔ جب وہ اپنا خطاب مکمل کرکے سوال و جواب کے سیشن کیلئے آئے تو میزبان نے ان کا شکریہ ادا کیا اور فی البدیہہ تقریر کو متاثر کن کہا۔ وزیر اعظم جب تقریر کرنے کے بعد بیٹھنے لگے تو میزبان نے کہا کہ ’ مسٹر پرائم منسٹر ، ملک کیلئے اپنے عزائم سے آگاہ کرنے کا شکریہ، آپ نے بغیر کسی پرچی کی مدد سے انتہائی فصیح و بلیغ انداز میں اپنا وژن پیش کیا جو انتہائی متاثر کن ہے۔‘

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اپنے خطاب میں بھی وزیر اعظم عمران خان نے آدھے گھنٹے

سے زائد تقریر کی تھی جس میں انہوں نے کسی پرچی کا سہارا نہیں لیا تھا۔ ان کی اس تقریر کو مسلم دنیا میں خوب سراہا گیا تھا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ورلڈ کنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشیر اور بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے ملاقات کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کے لیے 3 روزہ دورے پر ڈیووس میں موجود ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس سے خطاب کیا اور سیشن میں سوالوں کے جوابات بھی دیے۔ دورے کے دوسرے روز وزیراعظم نے مختلف ممالک کے سربراہان مملکت، عالمی اداروں کے صدور اور چیف ایگزیکٹو آفیسرز سے ملاقاتیں کیں۔

وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی و مشیر ایوانکا ٹرمپ سے بھی غیر رسمی ملاقات کی۔ غیر رسمی ملاقات کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری بھی موجود تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here