ارشد چا ے والا کس حال میں ہے آج کل ،جانئے

0
52

سال قبل سوشل میڈیا پر ایک چائے والے کی تصویر وائرل ہوئی جس نے نہ صرف ملک بلکہ بیرون ملک سے بھی خوب داد سمیٹی۔یہ تصویر ایک 18 سال نوجوان ارشد کی تھی جسے بعد میں چائے والے کے نام سے جانا گیا۔ارشد کی یہ تصویر ایک مقامی فوٹوگرافر جویریہ علی نے سوشل میڈیا پہ اپلوڈ کی جس کے بعد گمنام ارشد اپنی سادگی اور خوبصورتی کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہو گیا۔ارشد المعروف چائے والا کا تعلق کوہاٹ کے ایک پٹھان گھرانے سے تھا اور وہ خود اسلام آباد کے ایک چھوٹے سے ہوٹل میں بطور چائے فروش کام کرتا تھا۔

سوشل میڈیا پر مشہور ہوتے ہی بہت سے ٹی وی چینلز نے ارشد کے انٹرویوز کرنا شروع کر دیے جس کے بعد خوبصورت شکل و صورت والے نوجوان ارشد نے اپنی خوبصورت آواز،سادگی اور دھیمے لہجے کی وجہ سے خوب پزیرائی سمیٹی اور اسکی شہرت آسمان کی بلندیوں کو چھونے لگی۔اپنے آخری انٹرویو میں ارشد نے سامعین کو بتایا کہ اسے مختلف کمپنیوں کی طرف سے ماڈلنگ کی آفرز آ رہی ہیں لیکن وہ حتمی فیصلہ اپنے ماں باپ کے ساتھ مشاورت کرنے کے بعد کرے گا۔اس انٹرویو کے بعد ارشد سوشل میڈیا سے غائب ہو گیا اور اس کے مداح آج تک تجسس میں ہیں کہ اُس چائے والے کا آخر کیا بنا؟

ذرائع کے مطابق شہرت حاصل کرنے کے بعد ارشد عرف چائے والا نے اپنے ماڈلنگ کیریئر کا آغاز کیا۔انہوں نے ایک کمپنی کے ساتھ ماڈلنگ کنٹریکٹ سائن کیا جس کے بعد ارشد کو مختلف قسم کے ایڈورٹائزمنٹ ایڈز میں دیکھا گیا جسے مداحوں نے بےحد پسند کیا۔اسکے علاوہ ارشد کچھ عرصہ مختلف ماڈلز کے ساتھ ریمپ پہ بھی جلواگر ہوئے اور اپنی بیلنس جسامت اور خوبصورت انداز کی وجہ سے خوب داد سمیٹی۔ماڈلنگ کے علاوہ2017 میں ارشد نے گلوکارہ مسکان کی میوزک ویڈیو میں بھی کام کیا جس کے بعد یہ افواہیں گردش کرنے لگ گئ کہ ارشد کے والدین کو اُسکی ماڈلنگ پسند نہیں لہٰذا اُسنے شوبز کو خیرآباد کہہ دیا ہے لیکن بعد میں ارشد نے اس خبر کی تردید کی۔ابھی حال ہی میں ارشد نے اپنی ایک ویڈیو ریلیز کی جس میں اُنہوں نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک نیا بزنس سیٹ کرنے جا رہے ہیں جو کہ ماڈلنگ سے ہٹ کر ہے۔اسی ویڈیو میں ارشد کو ایک کرین آپریٹ کرتے بھی دیکھا گیا ہے جس کے بعد ارشد کے مداح مزید تجسس کا شکار ہیں۔۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here